Jalwah Husn

جلوہء حسن


جلوہ حسن کہ ہے جس سے تمنا بے تاب
پالتا ہے جسے آغوش تخيل ميں شباب
ابدي بنتا ہے يہ عالم فاني جس سے
ايک افسانہ رنگيں ہے جواني جس سے
جو سکھاتا ہے ہميں سر بہ گريباں ہونا
منظر عالم حاضر سے گريزاں ہونا
دور ہو جاتي ہے ادراک کي خامي جس سے
عقل کرتي ہے تاثر کي غلامي جس سے
آہ! موجود بھي وہ حسن کہيں ہے کہ نہيں
خاتم دہر ميں يا رب وہ نگيں ہے کہ نہيں

Comments