Larkiya parhrahi ha Angrezi

لڑکياں پڑھ رہي ہيں انگريزي 
ڈھونڈلي قوم نے فلاح کي راہ
روش مغربي ہے مدنظر
وضع مشرق کو جانتے ہيں گناہ
يہ ڈراما دکھائے گا کيا سين
پردہ اٹھنے کي منتظر ہے نگاہ

Comments